ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پہلی مرتبہ ڈی آر ایس سسٹم استعمال ہو گا

دبئی(گلف آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل)آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ ڈی سیشن ریویو سسٹم )ڈی آر ایس(سسٹم استعمال ہو گا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت میگا ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ ڈی آر ایس سسٹم استعمال ہو گا، ہر ٹیم کو ایک اننگز میں دو ریویو ملیں گے،

آئی سی سی نے اس کے علاوہ بارش سے متاثرہ اور تاخیر کا شکار ہونے والے میچز میں بھی اوورز کی کم سے کم تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے گروپ مرحلے کے دوران ڈک ورتھ لوئس میتھڈ )ڈی ایل ایس(قانون کے استعمال کیلئے ایک اننگز میں کم سے کم پانچ اوورز ہونا لازمی ہو گا جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے دس اوورز کی شرط رکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں