میٹرک و انٹرمیڈیٹ

پنجاب کے 18 لاکھ سے زائد طلبا میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے منتظر

لاہور(گلف آن لائن ) لاہور سمیت پنجاب کے 18 لاکھ سے زائد طلبا میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے منتظر، پنجاب حکومت کی جانب سے پرموشن پالیسی منظور نہ ہونے کے باعث نتائج التوا کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان نہ ہونے کے باعث کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلے التوا کا شکار ہیں۔

18 لاکھ سے زائد طلبا انتظار کی سولی پر لٹک گئے، طالبعلم ایک ماہ سے پنجاب حکومت کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ بورڈزچیئرمینز کمیٹی نے نتائج کا اعلان پرموشن پالیسی کی منظوری سے مشروط کررکھاہے جبکہ پنجاب حکومت تعلیمی بورڈز کیلئے پرموشن پالیسی کی منظوری نہ دے سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں