آئی سی سی

آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے مزید ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کردیے

دبئی (گلف آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے مزید ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کردئیے ،17 اکتوبر سے شروع ہونے والے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام میچز اب مزید شائقین اسٹیڈیم میں آکر دیکھ سکیں گے۔ابتدا میں آئی سی سی نے صرف 70 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ سے کم ٹکٹیں فروخت کی گئی تھیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میچز کے دوران میچ وینیوز پر کوویڈ پروٹوکولز پر عمل درآمد کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں پانچ دن باقی رہ گئے ہیں،17 اکتوبر سے ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں