ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں رویتی حریف بھارت اور پاکستان 24اکتوبر کو مد مقابل ہونگے

اسلام آباد (گلف آن لائن)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں رویتی حریف بھارت اور پاکستان 24اکتوبر کو مد مقابل ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق 24 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا کا سب سے زیادہ انتظار کیا جارہا ہے۔ بھارت نے 2007ء میں منعقدہ پہلا ٹی20 ورلڈ کپ جیتا تھا اور پاکستان نے 2009ء میں یہ تاج اپنے سر سجایا تھاخ اس کے بعد سے دونوں ہی ٹیمیں دوسری مرتبہ اس ٹائٹل کے حصول کی بھرپور کوششیں کررہی ہیں۔رواں سال ان دونوں ٹیموں کا مقابلہ صرف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ نہیں بلکہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا مقابلہ بھی ہوگا اور یہ مقابلہ صرف کپتانی کا نہیں بلکہ کور ڈرایئوز کا بھی ہوگا۔

اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے پاس ٹکر کے بلے باز اور باؤلرز موجود ہیں جس کے سبب یہ کہنا درست ہوگا کہ یہ شاید ٹی20 ورلڈ کپ2021ء کے سب سے زیادہ سنسنی خیز مقابلوں میں سے ایک مقابلہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں