قرآن

پنجاب میں قرآن کی لازمی تعلیم کے نصاب کی منظوری دیدی گئی

مکوآنہ (گلف آن لائن)پنجاب میں قرآن کی لازمی تعلیم کے نصاب کی منظوری دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے قرآن کی لازمی تعلیم کے نصاب کی منظوری دے دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مراسلے کے مطابق پہلی سے پانچویں جماعت کیلئے ناظرہ قرآن کے نصاب کی منظوری جبکہ چھٹی سے باہوریں جماعت کیلئے قرآن پاک کے ترجمے کیساتھ پڑھانے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی سے قران کو الگ سے لازمی مضمون کا قانون پاس کیا گیا تھاجس کی منظوری پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے 87ویں اجلاس میں دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں