جی 20 اجلاس

جی 20 اجلاس میں بائیڈن کی داعش خراساں کے خطرات پر گفتگو

واشنگٹن(گلف آن لائن)جی 20 ممالک کے ورچوئل اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے رکن ممالک سے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس نے ایک بیان میں بتایاکہ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے ساتھ داعش خراساں کے خطرات پر بھی بات ہوئی۔وائٹ ہائوس کے مطابق ورچوئل اجلاس میں افغانستان سے غیر ملکیوں اور افغان ساتھیوں کے قانونی دستاویزات کے ساتھ محفوظ انخلا کی یقین دہانی پر بھی بات کی گئی اور افغانستان میں آزاد بین الاقوامی فلاحی گروپوں کے ذریعے افغان شہریوں تک براہ راست امداد پہنچانے پر اتفاق ہوا۔

اٹلی کی میزبانی میں جی 20 رکن ملکوں کے افغان بحران پر خصوصی ورچوئل اجلاس میں اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ جی 20 رکن ملکوں کو افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کابل انتظامیہ کو باضابطہ تسلیم کیا جائے گا۔اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ طالبان کو ان کے الفاظ کی بجائے عمل سیجانچا جائے گا۔جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ جرمنی ابھی تک طالبان کو افغان حکومت کے طور پرتسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں