روی بوپارا

روی بوپارا نے پاکستان کو T20 ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیم قرار دیدیا

لندن (گلف آن لائن)انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی روی بوپارا نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کی ٹاپ 4 ٹیموں میں سے ایک قرار دے دیا۔اپنے ایک بیان میں سابق آل راؤنڈر نے بتایا کہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل تک آسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری نظر میں ٹائٹل کے لیے انگلینڈ کی ٹیم فیورٹ ہے۔انہوںنے کہاکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کنڈیشنز بیٹنگ کیلئے آسان نہیں ہوں گی۔روی بوپارا نے کہا کہ ا?ئی پی ایل کی وجہ سے انگلش کرکٹر کو کنڈیشنز کا کافی اندازہ ہوگیا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں