میشا شفیع

میشا شفیع نے ذہنی صحت سے متعلق مسائل سے نبردآزما لوگوں کواپنی مدد خود کرنے کیلئے تجربات شیئرکر دئیے

لاہور(گلف آن لائن )نامورگلوکارہمیشا شفیع نے ذہنی صحت سے متعلق مسائل سے نبردآزما لوگوں کواپنی مدد خود کرنے کیلئے تجربات شیئرکیے ہیں۔انسٹاگرام پرفالوورزکیلئے اپنی تازہ تصویرشیئرکرنے والی میشا نے واضح کیا میں گزشتہ کئی ہفتوں سے اپنی ذہنی صحت کے ساتھ جدوجہد کررہی تھیں، پریشانی ، کم ہمتی ،حوصلہ افزائی، یقینا کسی کے لیے بھی یہ بتانا ناممکن ہے ، خاص طور پر آن لائن دیکھنے والوں کو۔میشا نے لکھا میں اب بہترمحسوس کررہی ہوں، ذہنی صحت کادن آیا اورچلا گیا لیکن اس کیلئے ایک دن نامزد کرنا احمقانہ ہے،ایسے معاملات کو شیڈول نہیں کیا جاسکتا۔خود پرتنقید کرنے والوں کے لیے میشا نے کہا ٹرولز کی بکواس جاری رہتی ہے ، لیکن میں ان کی پرواہ نہیں کرتی۔

بہت سے لوگوں کو اپنے دائرے سے باہر کرنے کے بعد میں خود کو محفوظ رکھتی ہوں اور چند قابل اعتماد پیارے لوگوں یا بنیادی اقدار رکھنے والوں کے ساتھ بات چیت کرتی ہوں ۔ذہنی مسائل کے ساتھ جدوجہد کرنے والوں کو میشا نے پیغام دیا کہ اگرآپ پیشہ ورانہ مدد حاصل نہیں کرسکتے تو کسی قابل اعتماد شخص سے بات کریں۔ اپنے ساتھ نرمی کا سلوک کرتے ہوئے پراطمینان رہیں، ضرورت ہو تواضافی نیند لیں۔ضرورت ہوتوفیملی سے بھی تھوڑا ٹائم دور ہیں، خاموش بیٹھیں،رونا آئے تو رولیں، اپنی نعمتیں شمارکریں اورمشکل دنوں میں آسانی کے لیے دعا کریں، اپنے بچوں کے ساتھ کھیلیں، واک پرجائیں، آئسکریم کھائیں،اپنے لیے چھوٹی چھوٹی مہربانیاں کریں اور اپنا محاسبہ مت کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں