ملک امین اسلم

پاکستان دنیا میں کلائمیٹ چینج کے حوالے سے لیڈنگ رول ادا کررہا ہے،ملک امین اسلم

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہاہے کہ پاکستان دنیا میں کلائمیٹ چینج کے حوالے سے لیڈنگ رول ادا کررہا ہے،سعودی پرنس پچیس اکتوبر کو ”گرین مڈل ایسٹ کلائمیٹ اینیشیٹیو” کا اعلان کرینگے ،وزیراعظم عمران کو گرین کلائمیٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے،ہم گرین کلائمیٹ ڈپلومیسی پر پالیسی بنائیں گے،دنیا کلائمیٹ چینج کے حوالے سے ڈو مور کرے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز وزیراعظم نے وزیراعظم کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں پانچ اہم فیصلے کیے گئے۔انہںنے کہاکہ پاکستان دنیا میں کلائمیٹ چینج کے حوالے سے لیڈنگ رول ادا کررہا ہے،ہم نے وزیراعظم سے این ڈی سی ڈاکومنٹ کی منظوری حاصل کی ،پاکستان صرف باتیں نہیں عملی کام کررہا ہے،ہم نے کاربن ایمشن کو نو فیصد تک کمی کی ہے،2030تک ہم اپنے ایمیشن کو پچاس فیصد تک کم کر سکتا ہے،اس میں سے پندرہ فیصد پاکستان اپنے پیسوں سے کم کریگا،پاکستان اپنی ایمیشن کو پچاس فیصد تک کم کرنے کیلئے تیار ہے،اس کیلئے پاکستان کو سو بلین ڈالر چاہیے،پاکستان نے 2020ـ21میں تمام ڈویلپمنٹ کو کلائمیٹ فرینڈلی بنایا ہے،کلائمیٹ وژن کو پاکستان نے اپڈیٹ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل کلائمیٹ چینج پالیسی کی بھی وزیراعظم نے منظوری دی ہے،پہلی مرتبہ پاکستان کی نیشنل وائلڈ لائف پالیسی کی بھی منظوری حاصل کی ہے،لوکل ہیبیٹیٹ کو تحفظ دے کر وائلڈ لائف کی پروٹیکشن ممکن ہے،نیشنل پارک مارگلہ ہلز میں لیبرڈز کیلئے ایک مخصوص جگہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی کلائمیٹ چینج پالیسی پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے،بلین ٹری منصوبہ پوری دنیا میں کلائمیٹ چینج کیلئے ٹریڈ مارک بنچکا ہے،سعودی پرنس پچیس اکتوبر کو ”گرین مڈل ایسٹ کلائمیٹ اینیشیٹیو” کا اعلان کرنے کا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران کو گرین کلائمیٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے،پاکستان کو اس گرین مڈل ایسٹ پروگرام میں پارٹنر بننے کی دعوت دی ہے،پاکستانیوں کو سعودی عرب اور دیگر مشرق وسطی کے ممالک میں روزگار کے مواقع ملیں گے،ہم گرین کلائمیٹ ڈپلومیسی پر پالیسی بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ورلڈ بینک کے ساوتھ ایشیا کے کنٹری ہیڈ نے واضح طور پر کہہ دیا کہ پاکستان کلائمیٹ چینج کیلئے دنیا میں لیڈنگ رول کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کلائمیٹ فنانسنگ کے حوالے دنیا کو باور کرایا جائے،دنیا کلائمیٹ چینج کے حوالے سے ڈو مور کرے۔

انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کیساتھ گرین کلائمیٹ اینیشیٹیو کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ دیوسائی نیشنل پارک کے ذریعے آئل ٹینکرز کی موومنٹ کو روکا جائے گا،ابھی سکردو روڈ کی تعمیر کی وجہ سے دیوسائی کے ذریعے ٹریفک میں اضافہ ہو رہا ہے،دیوسائی میں قدرتی ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے انٹری ٹکٹس فیس میں اضافہ کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں