انکم ٹیکس

انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 22لاکھ 13ہزارتک پہنچ گئی

کراچی( گلف آن لائن)انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کیلئے 15 دن کی اضافی مہلت کے دوران 12 اکتوبر تک 4 لاکھ 13 ہزار 286 اضافی گوشوارے موصول ہوگئے ہیں۔ 30 ستمبر تک پہلی ڈیڈلائن کے دوران ایف بی آر کو 18لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے تھے اور 12 اکتوبر تک جمع کرائے گئے گوشواروں کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 13 ہزار 286 تک پہنچ گئی اور گوشواروں کے ہمراہ موصول ہونے والے انکم ٹیکس کی شرح 41 ارب 89 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو کسی بھی مالی سال میں گوشواروں کے ہمراہ جمع کروائے جانے والے انکم ٹیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔

ایف بی آر کے ترجمان اسد طاہر نے ٹیکس گزاروں کو آخری تاریخ سے قبل گوشوارے جمع کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس گزار آخری تاریخ 15 اکتوبر 2021 کا انتظارکیے بغیر اپنے گوشوارے جمع کروالیں اور آخری دنوں میں سسٹم پر پڑ نے والے دبا کے نتیجہ میں پیش آنے والی مشکلات سے بچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں