وزراء

(ن )لیگ بحیثیت مجموعی سیاسی نہیں کاروباری جماعت ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

اسلام آباد (گلف آن لائن) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن )لیگ بحیثیت مجموعی سیاسی نہیں کاروباری جماعت ہے، سیاست کو انہوں نے اپنے سیاسی فوائد حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا، باقی شعبوں کی طرح شوگر انڈسٹری میں بھی شریف خاندان نے پنجے گاڑ رکھے ہیں، شریف فیملی کی ملز کے باہر گنے کے پیسے مانگنے پر کسانوں پر لاٹھی چارج کیا جاتا تھا۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ نااہل بڑے میاں نے کوئی ایک شوگر رپورٹ پبلک نہیں کی، عمران خان نے پہلی مرتبہ معاملے کی فورینزک تحقیقات کا حکم دیا۔ انہوںنے کہاکہ نااہل لیگ نے اپنے 5 سال میں 29 ارب روپے کی سبسڈی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں