سینیٹ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس 18 اکتوبرکو ہوگا

اسلام آباد (گلف آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس18 اکتوبرکو ہوگا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ٹرسٹ )ترمیمی) بل2020، کرمنل لا )ترمیمی) بل2021 اور کوڈ آف کرمنل پروسیجر )ترمیمی) بل2021کے علاوہ کوئٹہ میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے امتحانات کے خلاف احتجاج کے دوران طلبا کی گرفتاری کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی اور وزیر داخلہ کے علاوہ کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں