ترکی

شام سے سرحد پارحملوں کے بعد ہرممکن ضروری اقدام کیا جائے گا،ترکی

انقرہ (گلف آن لائن)ترک وزیرخارجہ مولودشاوش اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی اپنی سلامتی کے لیے جو ضروری ہے،وہ کرے گا۔ شامی کرد وائی پی جی ملیشیا کے سرحد پار حملوں کو روکناامریکا اور روس کی ذمے داری ہے اور اب وہی ان حملوں کے موردالزام ٹھہرائے جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مولود شاوش اوغلو نے انقرہ میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکااور روس نے وائی پی جی کے شام کے سرحدی علاقے سے انخلا کویقینی بنانے اور پیچھے ہٹانے کے وعدے پورے نہیں کیے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ترکی پرسرحدپارحملوں کی مذمت غیرسنجیدگی کی مظہر ہے کیونکہ واشنگٹن تو خود وائی پی جی کو مسلح کر رہا ہے۔ترک صدررجب طیب ایردوآن نے پیر کے روز کہا تھا کہ انقرہ نے امریکا کی حمایت یافتہ وائی پی جی پر جس حملے کا الزام لگایا ہے،وہ آخری لکیرہے اور ترکی شمالی شام میں پیدا ہونے والے خطرات کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اس حملے میں ترکی کے دو پولیس افسرہلاک ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں