ماسکو(گلف آن لائن)روسی وزارت خارجہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ طالبان وفد اگلے ہفتے روس پہنچے گا، میڈیارپورٹس کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ طالبان وفد افغانستان سے متعلق گفتگو کیلئے اگلے ہفتے روس پہنچے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں افغان عبوری وزیر خارجہ امیرخان متقی نے امریکی، یورپی، دیگر مغربی ممالک کے نمائندوں سے مشترکہ ملاقات کی تھی۔
دوحا میں امیر خان متقی نے افغان صورتحال، دیگر ممالک سے تعلقات، معاشی مشکلات پر بات کی، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ غیر مستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں۔