صرافہ مارکیٹ

ملکی صرافہ مارکیٹ ایک با ر پھردس گرام سونے کی قیمت1لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

کراچی (گلف آن لائن ) ملکی صرافہ مارکیٹ ایک با ر پھردس گرام سونے کی قیمت1لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی ۔جمعرات کوعالمی مارکیٹ میں29ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1800ڈالر ہو گیا جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں2300روپے کے ریکارڈ اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ19ہزار روپے پر جا پہنچی جبکہ1972روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ2ہزار23روپے ہو گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں