آریان خان

جیل منتقلی کے بعد آریان خان والدین سے ویڈیوکال پر بات کرتے ہوئے رو پڑے، شاہ رخ اور گوری کی بیٹے کوتسلی

ممبئی(گلف آن لائن) جیل منتقلی کے بعد آریان خان نے اپنے والدین سے ویڈیو کال پر بات کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار کنگ خان کے بیٹے آریان خان نے جیل میں اپنے والدین شاہ رخ خان اور گوری سے ویڈیو کال 10منٹ تک بات کی اور اس دوران وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور روپڑے جبکہ شاہ رخ اور گوری اس دوران بیٹے کو تسلی دیتے رہے۔کووڈ 19کی وجہ سے نئے جیل قوانین کے مطابق جیل میں موجود قیدیوں کی ان کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقاتوں پر پابندی ہے اور انہیں اپنے رشتے داروں سے بات کرنے کے لیے ویڈیو کال کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

آرتھر جیل میں 11سمارٹ فونز ہیں جن سے قیدی مہینے میں دو یا تین بار اپنے گھروالوں سے بات کرسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق آریان خان کو جیل حکام کی جانب سے موبائل فون فراہم کیا گیا جس سے انہوں نے اپنے والدین کو ویڈیو کال کی۔ شاہ رخ اور گوری نے ویڈیو کال پر اپنے بیٹے سے تفصیل سے بات کی کہ جیل میں کیا ہورہا ہے۔اس کے علاوہ آریان خان کو ان کے گھروالوں کی جانب سے 4 ہزار 500 روپے کا منی آرڈر بھی موصول ہوا ہے جو ان کے کینٹین کے اخراجات کے لیے بھجوایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں