مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کی صوبائی تنظیموں کو مہنگائی پر عوامی احتجاج اور ریلیز کی ہدایت

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن )احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے صوبائی تنظیموں کو مہنگائی پر عوامی احتجاج اور ریلیز کی ہدایت کی ہے ،سوموار کو اپوزیشن جماعتوں سے ملکر قومی اسمبلی میں احتجاج کیا جائیگا۔

اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہاکہ حکومت نے اپنی ناکامیوں اور نا اہل یوں کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے،بجلی ، پٹرول اور ڈیزل میں ہوش ربا اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اس سے عوام پر مہنگائی کا بدترین طوفان نازل ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں