شازیہ مری

پٹرول کی قیمتوں میں بدترین اضافے سے عوام سنگین مشکلات کا شکار ہو جائینگے،شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں بدترین اضافے سے عوام سنگین مشکلات کا شکار ہو جائینگے،نالائق کپتان کو مسلط کرنے سے تباہی تو آئیگی،عوام ظالم اور نالائق حکومت سے نجات کیلئے بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں۔

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی ترجمان شازیہ مری نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں بدترین اضافے سے عوام سنگین مشکلات کا شکار ہو جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے غریب کچلے جا رہے ہیں، نالائق کپتان کو مسلط کرنے سے تباہی تو آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات بڑھیں گی ،کرایوں میں اضافے سے خوراک سمیت ہر چیز مزید مہنگی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام ظالم اور نالائق حکومت سے نجات کیلئے بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں