مرتضی وہاب

پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، مرتضی وہاب اور سعید غنی کا حکومت پر طنز

کراچی(گلف آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سعید غنی اور مرتضی وہاب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں بتائیں،

انہوں نے لکھا کہ پیٹرول 10.49 روپے مہنگا ہوکر 137.79 فی لیٹر ہوگیا، ڈیزل 12.44 روپے مہنگا 134.48 فی لیٹر ہوگیا، مٹی کا تیل 10.95 روپے مہنگا 110.26 فی لیٹر ہوگیا۔انہوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پوچھے تو کہنا خان آیا تھا، جس کا زریں قول ہے کہ سکون تو قبر میں ملے گا۔دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ روک سکو تو روک لو مہنگائی آئی رے، یہ پی ٹی آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں