کراچی (گلف آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171.15روپے سے کم ہو کر171.10روپے اور قیمت فروخت171.25روپے سے کم ہو کر171.20روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید171.60روپے سے کم ہو کر171.40روپے اور قیمت فروخت172روپے سے کم ہو کر171.80روپے پر آ گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 197روپے سے بڑھ کر197.80روپے اور قیمت فروخت199.50روپے سے بڑھ کر199.80روپے ہو گئی اسی طرح1روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 233.50روپے سے بڑھ کر234.50روپے اور قیمت فروخت235.50روپے سے بڑھ کر236.50روپے پر جا پہنچی