عائشہ عمر

عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئرکر دی ، مداحوں اور ساتھی اداکارائوں کی تعریف

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئرکر دی ہیں۔اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے انسٹا گرام اکاونٹ پر نئی تصویریں اور اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ حال ہی میں اپنی چالیسویں سالگرہ منانے والی اداکارہ آج کل اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں اور اپنی نئی نئی وڈیوز اور تصویریں شیئر کر رہی ہیں۔عائشہ عمر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر معروف اداکارہ صنم سعید کے ساتھ کروائے گئے نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں بھی شیئر کی گئی ہیں جبکہ ان کا اپنی ایک تصویر کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ چلو نیا سفر شروع ہونے دو۔

دوسری جانب عائشہ عمر کی اس تصویر پر اعجاز اسلم کی جانب سے کمنٹ باکس میں لکھا گیا ہے کہ وہ بہت اچھے فوٹو گرافر ہیں، اعجاز اسلم کے اس کمنٹ سے لگتا ہے کہ عائشہ عمر کی یہ تصویر انہوں نے بنائی ہے۔عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر جہاں ان کے لاکھوں مداح تعریفی کمنٹس کر رہے ہیں وہیں اداکارہ اشنا شاہ، میرا سیٹھی، اور مہرین بٹ کی جانب سے بھی تعریف کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں