طالبان

طالبان کی اپنے عہدیداروں کو عدالت کے حکم کے بغیر سرعام سزائیں نہ دینے کی ہدایت

کابل(گلف آن لائن)افغانستان میں طالبان کی حکومت نے اپنے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالت عالیہ کے احکامات کے بغیر سرعام سزائیں نہ دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں کہا کہ وزرا کی کونسل نے فیصلہ کیا کہ سرعام کوئی سزا اس وقت تک نہیں دی جائے گی، ملزم کو نمایاں کرنے کی ضرورت نہیں ہے جب تک عدالت سرعام سزا کا حکم نہ دے۔

کابینہ کے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے احکامات دیے بغیر سرعام سزائیں دینا اور لاشوں کو لٹکانے سے گریز کیا جائے۔طالبان کے ترجمان نے کہا کہ اگر مجرم کو سزا دی گئی تو سزا کی وضاحت ہونی چاہیے تاکہ عوام کو جرم کے بارے میں معلوم ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں