آصف علی زرداری

آصف علی زرداری کا سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت

اسلام آباد(گلف آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ جیالوں اور جانثاروں کی جانوں کے نذرانہ سے جمہوریت کا سورج طلوع ہوا ۔

انہوںنے کہاکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شدت پسندوں اور وطن دشمنوں سے جنگ تھی ، محترمہ بینظیر بھٹو شہید عوام کا استحصال کرنے والوں سے مزاحمت کا نام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کچلے ہوئے طبقات کی نمائندہ اور وکیل ہے ، 18 ویں آئینی ترمیم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے خواب کی تعبیر ہے۔

انہوںنے کہاکہ 1973 کے آئین کی بحالی اور بااختیار پارلیمنٹ کیلئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے زندگی بھر جدوجہد کی ، ہم طبقاتی نا انصافیوں کے خلاف جنگ لڑتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں