لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حضور ۖ کی تعلیمات کو اجاگر کرناوقت کی اہم ضرورت ہے، ہر شعبہ میں سیرت النبی ۖسے رہنمائی لے کر زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالا جاسکتا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے رحمت اللعالمینۖ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرکے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں ۔
اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف حکومت عشرہ شان رحمت اللعالمینۖ منا کر دنیا کو حضورۖکے اعلی و ارفع مقام اور اسوہء حسنہ کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں، ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انسانیت کی بہتری کے لئے عبادت اور اچھے اعمال امن، بخشش، رواداری اور رحم کادرس دیا،رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رحمت اللعالمین ہیں جن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا کو امن ہو آشتی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ حضرت محمد ۖ کی سیرت طیبہ پر عمل ہی کامیابی کا واحد راستہ ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں عشرہ رحمت للعالمینۖسرکاری سطح پر منایا جا رہا ہے۔