ہمایوں اخترخان

لوٹ مارکرنیوالوں کو آج این آراو دیدیں یہی وزیراعظم کے قصیدے پڑھنا شروع ہوجائینگے ‘ ہمایوں اخترخان

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماوسابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان لوٹ مارکرنے والوںکو آج این آراو دیدیں تو یہی اپوزیشن ان کے قصیدے پڑھناشروع ہو جائے گی ،اپوزیشن کی سیاست کا ستیا نہیں بلکہ سوا ستیا ناس ہو چکا ہے اور اپنی سیاست چمکانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے نام سہارا لیا جاتا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی کی لہرآئی ہے جس کے اثرات سے درآمد کرنے والا کوئی بھی ملک محفوظ نہیںرہا۔حکومت نے ٹیکسز اورڈیوٹیز میںکمی کر کے اپنی عوام کو اس طرح متاثر نہیںہونے دیا جس طرح دوسرے ممالک کے عوام متاثر ہوئے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات مقامی پیداور نہیںبلکہ درآمد ہوتی ہیں، آج انٹرنیٹ کا دورہے ہر شخص عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمتوں کا جائزہ لے سکتاہے،حکومت نے پیٹرولیم پر عائدٹیکسزمیں کمی کر کے عوام پر کم بوجھ ڈالا ہے ،موجودہ حکومت اس کڑے وقت میںبھی پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ(ن) کے ادوار کے مقابلے میںپیٹرولیم پر کم ٹیکس وصول کر رہی ہے ۔

ہمایوںاخترخان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد پھلنے پھولنے کی بجائے مزید سکڑرہا ہے اور جیسے ہی 2023ء میں عام انتخابات کااعلان ہوگا اتحاد میں شامل جماعتیں پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کی طرح ایک دوسرے کے مدمقابل آ جائیں گی اوراس اتحاد کے بہت سے راز بھی سامنے آئیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں