عارف علوی

ہمیں بطور دنیا کی پہلی گرین پریذیڈنسی پذیرائی اور پہچان ملی ہے، عارف علوی

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر عارف علوی نے کہاہے کہ ہمیں بطور دنیا کی پہلی گرین پریذیڈنسی پذیرائی اور پہچان ملی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عارف علوی نے کہاکہ مکمل طور پر سولر ایک میگاواٹ بجلی جو 143000 درخت لگانے کے برابر ہے،رواں سال دس ہزار اور پچھلے سال پانچ ہزار پودے لگائے گئے۔

انہوںنے کہاکہ میاواکی جنگلاور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ سب حکومتی خرچ پر نہیں بلکہ ہماری پاکستانی کاروباری کارپوریشنز نے سی ایس آر کے تحت کیا،انکا بہت شکریہ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تعمیر نو میں عوام، میڈیا، کاروباری طبقہ، علماء ، حکومت، عدلیہ اور دفاعی قوتوں کا ایک اچھا امتزاج ہے، مشکل وقت کے باوجود، ہم ابھر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں