نقل و حمل

پائیدار نقل و حمل میں منتقلی کو تیز کرنا بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کا ایک اہم طریقہ ہے،اقوام متحدہ کی دوسری عالمی پائیدار نقل وحمل کانفرنس میں بیجنگ اعلامیہ جاری

بیجنگ (گلف آن لائن)اقوام متحدہ کی دوسری عالمی پائیدارنقل وحمل کانفرنس بیجنگ میں اختتام پذیر ہوئی جس کے بعد ”بیجنگ اعلامیہ”کانفرنس کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔بیجنگ اعلامیے میں پائیدار نقل و حمل کی اہمیت کو متعارف کروایا گیا اور واضح کیا گیا کہ پائیدار نقل و حمل میں منتقلی کو تیز کرنا بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کا ایک اہم طریقہ ہے اس میں تجویز پیش کی گئی کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا مثبت استعمال بہت سے چیلنجز کو حل کرنے میں بے حد اہم کردار ادا کرتا ہے، تمام ممالک کو بین الاقوامی تعاون ، صلاحیتوں کو مضبوط کرنیاور معلومات کے تبادلے کو فروغ دینا چاہیے ، دیہی و دور دراز علاقوں سمیت خاص حالات میں متعلقہ ممالک تک پائیدار نقل و حمل کے نظام اور انفراسٹرکچر کی توسیع کے فروغ اور عالمی روڈ ٹریفک کی مضبوطی ، وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے خطرات سے بچاو کی صلاحیتوں اور ہنگامی ردعمل کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا چاہیے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لی شیائو پنگ نے کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر جلد سے جلد ”عالمی ترقیاتی اقدام”کے نفاذ کو وسیع پیمانے پر فروغ دینے کا خواہش مند ہے، ساتھ ہی”بیلٹ اینڈ روڈ”کی اعلی معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینا جاری رکھے گا۔ چین 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کرنے اور تمام ممالک کے لوگوں کی خوشحالی کے لیے مثبت شراکت کرے گا ، بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کے روشن امکانات کو مشترکہ طور پر کھولنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں