چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ کا چینی خصوصیات کیساتھ آثارِ قدیمہ کی ترقی پر زور

بیجنگ (گلف آن لائن)یانگ شاؤ تہذیب کی دریافت اور ملک میں آثار قدیمہ کے جدید مطالعے کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اجلاس اتوار کے روز صوبہ حہ نان کے شہرشان من شیا میں منعقد ہوا۔اسی مناسبت سے چینی صدرشی جن پنگ نے یانگ شاؤ تہذیب کی دریافت اور ملک میں آثار قدیمہ کے جدید مطالعے کی 100 ویں سالگرہ پر ایک تہنیتی خط بھیجا جس میں انہوں نے چینی خصوصیات ،انداز اور مزاج کے ساتھ آثارِ قدیمہ کی ترقی پر زور دیا۔

شی جن پنگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ماہرین آثار قدیمہ اپنے تاریخی مشن اور ذمہ داری کے احساس کوبڑھائیں گے ، نظریہِ عملیت پر سختی سے عمل کرتے ہوئے محنت اور لگن کی عمدہ روایت کو آگے بڑھائیں گے ، نامعلوم کی کھوج اوراصل کی دریافت کریں گے۔ انہوں نے ماہرینِ آثار قدیمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ چین کی شاندار تہذیب دکھانے کے ساتھ ساتھ عمدہ روایتی چینی ثقافت کو آگے بڑھائیں اور قوم کی عظیم نشاة ثانیہ کے چینی خواب کی تعبیر میں نئی اور زیادہ سے زیادہ شراکت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں