رابی پیرزادہ

بارہ ربیع الاول کے موقع پر گھروں میں قرآن پاک ،درود و سلام پڑھنا چاہیے ‘رابی پیرزادہ

لاہور(گلف آن لائن)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ بارہ ربیع الاول کے موقع پر لوگوں کو گھروں میں قرآن پاک اوردرود و سلام پڑھنا چاہیے ،آقائے دو جہاںۖکی آمدپوری دنیا کیلئے خوشخبری ہے اور ان کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ہم فلاح پا سکتے ہیں۔ اپنے بیان میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ اس دن کچھ لوگ جو کرتے ہیں جس کی دین ہرگز اجازت نہیں ہے ،

پہاڑیاں بنا کر گانے چلائے جاتے ہیںجوبدعت میں آتا ہے ، کوشش کرنی چاہیے سے ایسے عمل سے بچا جائے جو نیکی کاذریعہ بننے کی بجائے گناہ کے زمرے میں آتاہو ۔ انہوںنے کہا کہ اس دن گھر میں قرآن پاک کی تلاوت کی جائے اور درود و سلام پڑھا جائے اور یہ نبی کریم ۖ سے محبت کا بہترین اظہارہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں