،اسد عمر

حضور نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی زندگی اور آخرت سنوار سکتے ہیں،اسد عمر

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی انفراد ی اور اجتماعی زندگی کی بہتری کے ساتھ ساتھ آخرت بھی سنوار سکتے ہیں۔ منگل کو جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے تمام اہل اسلام کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے عظیم ترین لیڈر نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت بھی سنوار سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں ہیش ٹیگ وماارسلن الارحما للعالمین بھی شیئر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں