عمران اشرف

عمران اشرف اور سعدیہ خان کا گانا 21 اکتوبر کو ریلیزہوگا

کراچی (گلف آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے اپنے اور اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان کے گانے کے ریلیز ہونے کی تاریخ بتادی۔انسٹاگرام پر عمران اشرف نے اپنے اور سعدیہ خان کے گانے کا ٹیزر شیئر کیا ہے جس میں محبت کی ایک رومانوی داستان کو بڑے ہی شاندار انداز میں پیش کیا گیا ہے۔اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ سوچ بینڈ ایک دل کو چھو لینے والا گانا لیکر آرہا ہے جس کا عنوان تیرا دیوانہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس گانے میں اداکار عمران اشرف اور سعدیہ خان اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔عمران اشرف نے بتایا کہ یہ گانا بلال سعید اور ون ٹو ریکارڈز کی جانب سے پیش کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کے ہدایتکار عدنان کندھار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا اور سعدیہ خان کا یہ گانا رواں ماہ21 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں