پاکستان

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

دبئی (گلف آن لائن)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے بابر اعظم اور فخر زمان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 131رنز کا ہدف دیا ، پاکستان نے ہدف 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔پیر کو ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے 131 رنز کا ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان نے ہدف 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔کپتان بابر اعظم 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔وارم اپ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، آصف علی، محمد نواز، وسیم جونئیر، حارث رئوف، حسن علی، حیدر علی اور شاہین آفریدی شامل تھے۔T20 ورلڈکپ میں پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں