مائیک پومپیو

جو بائیڈن کو ایران کے خلاف سخت موقف اپنانا ہوگا ،مائیک پومپیو

واشنگٹن (گلف آن لائن )امریکا کے سابق وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ صدرجو بائیڈن کو ایران کے خلاف سخت موقف اپنانا ہوگا تاکہ سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے پرقائل کیا جاسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں پومپیو نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ ابراہیم معاہدوں میں مزید بہت سے ممالک شامل ہوں گے اورایک دن سعودی عرب بھی ان میں شامل ہوجائے گا۔پومپیو نے کہا کہ وہ مضبوط امریکی قیادت دیکھنا چاہتے ہیں۔

وہ ایک ایسا امریکا دیکھنا چاہتے ہیں جس کے بارے میں وہ جانتے ہیں کہ وہ ان کی حمایت کرے گا، خاص طور پروہ ایران سے درپیش چیلنج کے مقابلے میں ان کا ساتھ دے گا۔انھوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے برسراقتدار آنے کے چند ہفتے کے اندرہی غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی جانب ایرانی ساختہ راکٹ داغے جانے لگیتھے اورآج یقینی طورپراسی ہفتے آپ کے پاس یمن سے سعودی عرب کی سمت داغے جانے والے ایرانی میزائل موجود ہیں۔پومپیو کا کہنا تھا کہ یہ شرائط ایسی نہیں ہیں جن کی بنا پرقوموں کے لیے معاہد ابراہیم ایسے معاہدوں میں شامل ہونے کا تاریخی فیصلہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں