ستمبر

ستمبر میں ملکی کرنٹ اکائونٹ خسارہ ایک ارب 11 کروڑ ،تجارتی خسارہ 3 ارب 43 کروڑ ڈالر رہا

لاہور(گلف آن لائن) ستمبر 2021 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ ایک ارب 11 کروڑ ڈالر جبکہ تجارتی خسارہ 3 ارب 43 کروڑ ڈالر رہا۔رپورٹ کے مطابق ستمبر 21 میں درآمدات 6 ارب 7 کروڑ ڈالرجبکہ برآمدات 2 ارب 64 کروڑ ڈالر رہیں اور ستمبر کا تجارتی خسارہ 3 ارب 43 کروڑ ڈالر رہا۔ستمبر میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 3.87 ارب ڈالر رہا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 3 ارب 40 کروڑ ڈالر رہا جبکہ مالی سال 2020 کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکائونٹ 86 کروڑ ڈالر سرپلس تھا۔رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں ملکی درآمدات 17 ارب 47 کروڑ ڈالر جبکہ ملکی برآمدات 7 ارب 24 کروڑ ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران ملکی تجارتی خسارہ 10 ارب 23 کروڑ ڈالر رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں