جنت مرزا کی جاپان سے دلکش تصاویر وائرل

ٹوکیو (گلف آن لائن)پاکستان کی مقبول ترین شخصیت، معروف ٹک ٹاک اسٹار اور لالی ووڈ کی نئی اْبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا کی جاپان سے دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔جنت مرزا جوکہ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ پر منفرد اور خوبصورت ویڈیوز بناکر پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بنی ہیں، ان دنوں جاپان میں اپنی چھٹیاں گْزار رہی ہیں۔ٹک ٹاک اسٹار بیرون ملک ہونے کے باوجود بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں نظر آرہی ہیں۔اس حوالے سے جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند دلکش تصاویر شیئر کی ہیں جوکہ اْنہوں نے جاپان میں لیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں جنت مرزا نے جمپ سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ ہمیشہ کی طرح بیحد حسین لگ رہی ہیں۔جنت مرزا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘میں لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہیں کرتی۔ٹک ٹاک اسٹار کی ان تصاویر پر اْن کے منگیتر عْمر بٹ سمیت لاکھوں مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے علاوہ جنت مرزا نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں اْنہیں اپنی بہن کو تنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں