صدر پیوٹن

صدر پیوٹن جی ٹوئنٹی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے

ماسکو (گلف آن لائن)روسی صدر پیوٹن جی ٹوئنٹی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے،میڈیارپورٹس کے مطابق کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا کہ روسی صدر پیوٹن رواں ماہ روم میں جی ٹوئنٹی اجلاس میں ظاہری حیثیت میں شرکت نہیں کرینگے بلکہ ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔کریملن کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن نے اپنے ارادے سے اطالوی وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے۔کریملن نے مزید کہا کہ دونوں رہنماوں کے درمیان فون پر افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں