ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 23 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی

دبئی (گلف آن لائن) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 23 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی،اگلینڈ کے بیٹسمین لیام لیونگسٹون کی انجری مسائل کے باعث ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے ترجمان کے مطابق لیونگسٹون بھارت کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ وارم اپ میچ کے دوران فیلڈنگ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث ان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے،

سوجن کم ہو جائے تو اس کے بعد ہی ان کی انجری کی نوعیت کے بارے معلوم ہو سکے گا تاہم اس وقت کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں