وفاقی وزیر علی زیدی

ہمیں پاکستان بحریہ پر فخر ہے ، وفاقی وزیر علی زیدی کی پاک بحریہ کوبھارتی نیوی کی آبدوز پکڑنے پر مبارکباد

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی نے پاکستان بحریہ کوبھارتی نیوی کی آبدوز پکڑنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان بحریہ پر فخر ہے اپنے ایک بیان میں علی زیدی نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ کو ایک دفعہ واپس جانے دیا کیونکہ ہمارا مذاکرات اور امن پر یقین ہے مگر بھارتی فورسز کو اپنی قسمت کو بار بار آزمانا نہیں چاہیے ۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمیں پاکستان بحریہ پر فخر ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں