ثانیہ مرزا

ثانیہ مرزا قومی ٹیم کے بائیو سیکور ببل میں پہنچ گئیں

دبئی (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستان ٹیم کے بائیو سیکور ببل میں پہنچ گئیں۔ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ہمراہ دبئی میں قرنطینہ مکمل کیا جس کے بعد ثانیہ مرزا اور بیٹے نے بائیو سیکور ببل جوائن کرلیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پروٹوکولز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں