شہباز شریف

شہباز شریف کی سید خورشید شاہ کو درخواست ضمانت منظور ہونے پر مبارک

اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سید خورشید شاہ کو درخواست ضمانت منظور ہونے پر مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ طویل عرصے سے سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے خورشید شاہ کو پروانہ رہائی ملنے پر دلی خوشی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جھوٹے، بے بنیاد اور اور سیاسی انتقام پر مبنی جعلی احتساب کا ڈرامہ بند ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ خورشید شاہ قد آور سیاسی رہنما ہیں، امید ہے وہ بھرپور انداز میں اپنا سیاسی کردار پھر سیادا کرنا شروع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں