پا ک بھارت میچ

پا ک بھارت میچ،بھارتی نیتائوں نے کھیل پر سیاست شروع کر دی

نئی دہلی (گلف آن لائن)پاکستان اور بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹاکرے سے قبل بھارتی نیتائوں نے کھیل پر سیاست شروع کر دی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام تر کھیل میں بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے نیتا شامل ہیں جنہوں نے پاکستان اور بھارت کا میچ منسوخ کروانے کا مطالبہ کر ڈالا۔ادھر اسد الدین اویسی بھی انتہاپسندوں کی ہاں میں ہاں ملانے لگے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آئی سی سی کے قوانین کے تحت نہ میچ منسوخ ہوسکتا ہے، نہ بھارت کھیلنے سے انکار کرسکتا ہے۔

راجیو شکلا نے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹس جنہیں کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے، ان میں شامل ممالک ایک مرتبہ کھیلنے کا وعدہ کرلیں تو اس سے پیچھے نہیں ہٹتے۔انہوں نے کہا کہ آپ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں کسی بھی ٹیم کے خلاف کھیلنے سے انکاری نہیں ہوسکتے، آپ کو ایسے ایونٹس میں کھیلنا ہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں