اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف نور مقدم قتل کیس کے شریک ملزم زاکر جعفر کی درخواست نمٹا دی

اسلام آباد (گلف آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف نور مقدم قتل کیس کے شریک ملزم زاکر جعفر کی درخواست نمٹا دی ۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست نمٹا دی ۔ دور ان سماعت درخواست گزار زاکر جعفر کی جانب سے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ فرد جرم عائد کرنے کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے درخواست گزار وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ،درخواست گزار نے ٹرائل کورٹ کے 14 اکتوبر کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا،ٹرائل کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں