اسد قیصر

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات ، اسد قیصر پارلیمانی سیکرٹری کنول شوزب کی عدم موجودگی پر برہم

اسلام آباد (گلف آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وقفہ سوالات میں پارلیمنٹری سیکرٹری کنول شوزب کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات نے دور ان اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی سیکرٹری کنول شوزب کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دس منٹ پارلیمانی سیکرٹری کا پتہ کریں، نہیں تو رولنگ دوں گابعد ازاں اسپیکر کی برہمی کے فوری بعد پارلیمانی سیکرٹری ایوان میں پہنچ گئیں۔

کنول شوزب نے کہاکہ مجھے سوالات کے بارے میں بریفنگ دیر سے ملی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے اپنے صوابدیدی فنڈز ختم کردیے ہیں،پارلیمانی سیکرٹری کے جواب پر اسپیکر نے سیکرٹری پلاننگ کو پیر کے روز طلب کرلیا۔ اسد قیصر نے کہاکہ سیکرٹری پلاننگ پیر کے روز میرے سامنے پیش ہوں۔ بابر اعوان نے کہاکہ جہاں جہاں وزیراعظم جاتے ہیں پی ایس ڈی پی کو سامنے رکھتے ہوئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرتے ہیں۔ کنول شوزب نے بتایاکہ ماضی کے وزرائے اعظم کو ارکان آئی لویو کہتے، وزیر اعظم خوش ہو کر صوابدیدی فنڈز دے دیا کرتے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں