علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی

گرین پاکستان گرین مشرق وسطیٰ و سعودی عرب منصوبہ دنیا کیلئے تحفہ ہے ، حافظ طاہر اشرفی

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ گرین پاکستان گرین مشرق وسطیٰ و سعودی عرب منصوبہ دنیا کیلئے تحفہ ہے ۔لاہور سے سعودی عرب روانگی کے موقع پر اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان سعودی عرب تعلقات لازوال ہیں ،گرین پاکستان گرین مشرق وسطیٰ و سعودی عرب منصوبہ دنیا کیلئے تحفہ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی وزیر اعظم کے وفد کا حصہ ہیں ، وزیر اعظم (آج) ہفتہ کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کے دورہ کی دعوت سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم پاکستان کو دی تھی ۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ وزیر اعظم گرین مشرق وسطیٰ کانفرنس میں شریک ہوں گے،وزیر اعظم سعودی ولی عہد اور سعودی قائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم روضہ رسول ۖ پر حاضری دیں گے اور عمرہ بھی کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں