عمران اشرف

عمران اشرف کا پہلا ویڈیو سانگ ریلیز

کراچی (گلف آن لائن) پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف نے ڈرامہ انڈسٹری سے ہٹ کر اب میوزک انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ڈرامہ شائقین کے ہر دلعزیز اداکار عمران اشرف کی جانب سے انسٹا گرام پر اپنا پہلا ویڈیو سانگ تیرا دیوانہ شیئر کیا گیا ہے جسے عمران اشرف کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

عمران اشرف نے اپنے ویڈیو سانگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ان کا پہلا ویڈیو سانگ ریلیز کر دیا گیا ہے۔اداکار عمران اشرف کے ساتھ خوبرو اداکارہ سعدیہ خان کو بھی اس ویڈیو سانگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں