بلاول بھٹوزرداری

ملک بدترین مہنگائی کا شکار ،حکومت خاتون صحافی کی کردارکشی کی مہم میں مصروف ہے’بلاول بھٹو

لاہور(گلف آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے صحافی و اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کی منظم ہراسانی کی مہم قابل مذمت ہے ،صحافی برادری عاصمہ شیرازی کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عاصمہ شیرازی کا معاملہ انفرادی نہیں بلکہ اختلاف رائے کو کچلنا حکومت کا ایک عمومی رویہ بن چکا ہے، افسوس ہوتا ہے کہ ملک بدترین مہنگائی کا شکار ہے اور حکومت ایک خاتون صحافی کی کردارکشی کی مہم میں مصروف ہے۔

انہوںنے کہا کہ سچ سے خوف زدہ حکومت دھونس، دھمکی اور جبر سے عوام کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے، عوام کے مسائل کے حل کے بجائے صحافیوں پر حملے اس بات کی نشانی ہیں کہ حکومت کے پاس بحرانوں کا کوئی حل نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں