حمیر ا ارشد

نازیہ حسن کے بعد کوئی بھی خاتون گلوکار ہ پاپ موسیقی میں ان کا خلا پر نہیں کر سکی’ حمیر ا ارشد

لاہور( گلف آن لائن) گلوکارہ حمیر اارشدنے کہا ہے کہ پاپ گلوکاری میں نازیہ حسن نے جو نام کمایا ہے وہ قابل رشک ہے ،دودہائیوںتک نازیہ حسن کی خوبصورت آوازگونجتی رہی ہے اورلوگ آج بھی ا ن کے گائے ہوئے گانے سننا پسند کرتے ہیں ۔ایک انٹرویو میں حمیرا ارشد نے کہا کہ نازیہ حسن واحد خاتون گلوکارہ تھیں جنہوں نے پاپ گلوکاری کے ذریعے عروج حاصل کیا اوران کے تمام گانے سپر ہٹ ہوئے ۔

نازیہ حسن کا گانا ”ٹالی دے تھلے بے کے”مجھے بھی بہت پسند ہے اور میں اسے اکثر سنتی او ر گنگتاتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ نازیہ حسن کے جانے کے بعد کوئی بھی خاتون گلوکارہ پاپ موسیقی میں ان کا خلا پر نہیں کر سکی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں