پاکستان اسٹاک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اوقات کار میں تبدیلی

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ترجمان اسٹاک ایکسچینج کے مطابق پیر سے جمعرات صبح 9:30 سے 4 بجے تک کاروبار ہوگا۔ترجمان اسٹاک ایکسچینج نے بتایا کہ جمعہ کو مارکیٹ کا پہلا سیشن صبح 9:15 سے12بجے تک ہوگا، جبکہ دوسرا سیشن 2:30 سے 5 بجے تک ہوگا۔ترجمان کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق 25 اکتوبر سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں