روبی انعم

احترام کی وجہ سے پی ٹی وی کے دروازے پر کوئی دوسری بار ہارن بھی نہیںبجایا جاتاتھا’روبی انعم

لاہور(گلف آن لائن )نامور اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ ایک دور میں پاکستان ٹیلی وژن کااس قدراحترام ہوتاتھاکہ اس کے مرکزی دروازے پر دوسری بار ہارن بھی نہیں جایا جاتاتھا،مجھے پی ٹی وی کے اندرداخل ہونے کیلئے کئی سال لگ گئے ،ماضی میں پی ٹی وی پر جس طرح کا کام ہو چکا ہے اب وہ دوبارہ ہونا نا ممکن دکھائی دیتاہے ۔ ایک انٹرویو میںروبی انعم نے کہا کہ جب میں اپنے بھائی کے ساتھ پی ٹی وی لاہور سنٹرگئی تو اس نے دوسری بار ہارن بجایا تومیں نے اسے سختی سے منع کر دیا اوربتایاکہ اس عمارت کی بڑی عزت و احترام ہے ۔

وہاں آنے والاکوئی بھی شخص دوسری بار ہارن بجانے کی کوشش نہیں کرتاتھا۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی نے اس ملک کو بڑے بڑے لیجنڈ دئیے ہیں لیکن بد قسمتی سے ان کی اس طرح قدر نہیں کی گئی جو ان کا مقام تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں