میڈم نور جہاں

میڈم نور جہاں کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، بشریٰ انصاری

کراچی (گلف آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری بھی ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کے حق میں بول پڑیں۔انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کے ہمراہ ماضی کی اپنی ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے۔کی گئی تصویر میں میڈم نور جہاں گولڈن رنگ کی ساڑھی میں ملبوس ہیں جبکہ بشریٰ انصاری نے سیاہ اور گولڈن رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘میڈم نور جہاں گلوکاری کی دْنیا کی ملکہ تھیں اور ہمیشہ رہیں گی۔’اْنہوں نے کہا کہ ‘کوئی بھی میڈم نور جہاں کا مقابلہ نہیں کرسکتا، وہ ہمارا فخر ہیں، ہماری لیجنڈ ہیں اور ہماری شناخت ہیں’۔سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو میرا ڈھیر سارا پیار’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں